امریکہ میں بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا نیپالی شخص تصادم میں ہلاک
کٹھمنڈو، 24 فروری (ہ س)۔ امریکہ کی فیئر فیکس کاو¿نٹی میں اپنی بیوی، بیٹی اور داماد کو قتل کرنے والے نیپالی شہری کو امریکی پولیس نے انکاونٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔ مینٹووا کے قریب واقع ایک اپارٹمنٹ میں نیپالی شہری چھتر بہادر تھاپا اپنے داماد 35 سالہ
Nepali-Citizen-encounter


کٹھمنڈو، 24 فروری (ہ س)۔ امریکہ کی فیئر فیکس کاو¿نٹی میں اپنی بیوی، بیٹی اور داماد کو قتل کرنے والے نیپالی شہری کو امریکی پولیس نے انکاونٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔

مینٹووا کے قریب واقع ایک اپارٹمنٹ میں نیپالی شہری چھتر بہادر تھاپا اپنے داماد 35 سالہ سنتوش کمار تھاپا، اپنی بیوی 51 سالہ بندا تھاپا اور31سالہ بیٹی ممتا تھاپاکے ساتھ رہتا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے پیر کی صبح 5بجے اپنی بیوی، بیٹی اور داماد پر چاقو سے حملہ کردیا۔ بعد میں اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی ۔

فیئر فیکس کاو¿نٹی کے پولیس چیف کیون ڈیوس کے مطابق جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو چھتر بہادر تھاپاان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر رہا تھا۔ پولیس نے اسے بار بار ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا، لیکن اس نے عمل نہیں کیا، جس پر ایک پولیس افسر نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی گولی لگنے کے بعد اسے جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک سالہ بچہ محفوظ پایا گیا اور اسے چائلڈ پروٹیکشن سروسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں خاندان کے خلاف کوئی سابقہ پولیس شکایت یا مجرمانہ ریکارڈ سامنے نہیں آیا اور واقعے کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande