
ریاض،24فروری(ہ س)۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی جدہ پہنچ گئے جہاں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔دوسری جانب مصری ایوان صدر نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان قائم تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر مشاورت اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے کے فریم ورک کے تحت کیا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan