اے آئی سمٹ احتجاج : یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب کو 4 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س) ۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس روی نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ میں شرٹ لیس احتجاج کے سلسلے میں یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ آج دہلی پولیس ن
DL-LC-Uday-Chib-Police-Custody


نئی دہلی، 24 فروری (ہ س) ۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس روی نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ میں شرٹ لیس احتجاج کے سلسلے میں یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو چار دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

آج دہلی پولیس نے چب کو عدالت میں پیش کیا اور سات دن کی تحویل مانگی تھی ۔ دہلی پولیس نے کہا کہ چب نے احتجاج کی سازش کی اور مظاہرین کو لاجسٹک فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے لیے سات دن کی تحویل درکار ہے۔

اس سے پہلے 21 فروری کو عدالت نے یوتھ کانگریس کے چار کارکنوں کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔

دہلی پولیس نے 20 فروری کی سہ پہر بھارت منڈپم میں احتجاج کر تے ہوئے یوتھ کانگریس کے کرشنا ہری، کندن یادو، اجے کمار اور نرسمہا یادو کو گرفتار کر لیا تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق، ان کی گرفتاری سے قبل پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی، جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔

دہلی پولیس کے مطابق، ان مظاہرین نے پہلے تو کالی چھتریوں اور پرنٹ شدہ اسٹیکرز کے ساتھ اے آئی سمٹ کے مقام میں داخل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن گرفتاری کے خوف سے ان مظاہرین نے اپنا منصوبہ تبدیل کیا اور پرنٹ شدہ پیغامات والی ٹی شرٹس پہن کر آئے۔ ان مظاہرین نے ٹی شرٹس کے اوپر سویٹر اور جیکٹیں پہن رکھی تھیں۔ بعد ازاں بھارت منڈپم کے ہال نمبر 5 پر پہنچ کر ان مظاہرین نے اپنی ٹی شرٹس اتار کر ہوا میں لہرانا شروع کر دیں۔

دہلی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس کی سازش کیسے رچی گئی۔ دہلی پولیس پرنٹ شدہ اسٹیکرز اور ان کے ذرائع کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس معاملے میں یوتھ کانگریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے کارکنان بھارت منڈپم میں احتجاج کر کے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کی شبیہ کو اے آئی سمٹ میں خراب کرنے کا الزام لگا رہے تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande