
کیف،23فروری(ہ س)۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پوتن نے تیسری عالمی جنگ شروع کر دی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ روسی صدر کو روکنے کا واحد طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباو ہے، پوتن یوکرین پر ہی نہیں رکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوتن کو روکنا، انہیں یوکرین پر قبضہ نہ کرنے دینا پوری دنیا کے لیے فتح ہو گی۔دوسری جانب یوکرین کے علاقے اوڈیسہ پر روسی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ دو سالوں سے جنگ جاری ہے جس میں ہزاروں فوجیوں سمیت عام لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan