
کاٹھمنڈو ، 23 فروری (ہ س)۔
پوکھرا سے کھٹمنڈو جانے والی بس دھاڈنگ میں حادثے کا شکار ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔کاٹھمنڈو میں علاج کے دوران ایک مسافر کی موت ہو گئی۔ 22 زخمی مسافروں کو مزید علاج کے لیے کاٹھمنڈو لایا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ترجمان اور ڈی ایس پی پون کمار بھٹارائی کے مطابق، 12 زخمی نیشنل ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں، جب کہ 10 کا علاج کالنکی کے نیشنل اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ کھٹمنڈو لائے گئے 23 مریضوں میں سے ایک کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مرنے والے کی شناخت کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
نو مرد اور ایک خاتون کالنکی کے نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ٹراما سینٹر میں سات مرد اور پانچ خواتین زیر علاج ہیں۔
دھادنگ کے علاقے بینی گھاٹ رورنگ میں پیر کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں دو غیر ملکی شہریوں سمیت 18 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ