
حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ بی جے پی صدررام چندر راوکوپولیس نے گرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق رام چندرراوجب کاماریڈی ضلع جانے کے لئے اپنے گھر سے نکلنے لگے تو پولیس نے انہیں اجازت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے روک دیا۔
اس موقع پر تارناکہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ رام چندر راونے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں کاماریڈی جائیں گے تاہم پولیس نے انہیں اور کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب پولیس نے بی جے پی کے دیگر اہم قائدین کے گھروں پرسیکوریٹی میں اضافہ کردیا تاکہ کسی کو کاماریڈی جانے سے روکا جا سکے۔
قبل ازیں کاماریڈی میں اس وقت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھڑی ہوئی ہے اور دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کو چیلنج کر رہے ہیں۔ بی جے پی ایم ایل اے وینکٹ رمنا ریڈی نے کانگریس لیڈرمحمد علی شبیر کو کھلاچیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلکٹریٹ کے پاس تمام معاملات پر آمنے سامنے بات کرنے کے لئے تیارہیں۔ اسی تناو کے پیش نظر رام چندرراو کی کاماریڈی روانگی کو روکنے کے لیے پولیس نے ان کو گرفتارکرلیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق