
نئی دہلی، 22 فروری (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے قوم پرست نظریے سے متاثر اور ہندوستانی ثقافت کے علمبردار ’’وائسز آف ہندوستان‘‘ کے دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں ماحولیات اور پائیدار ترقی کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس اور یوتھ سسٹین ایبلٹی چینج میکرز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز دیر رات تک چلنے والے اس پروگرام میں ملک کے نامور ماہرین ماحولیات، کلین انرجی پر کام کر رہی صنعت کی کچھ نامور کمپنیاں، پروفیسرز اور بڑی تعداد میں نوجوان شامل ہوئے۔
شیخاوت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان کے مستقبل کے لیے ایسی کوششیں بے حد ضروری ہیں۔ انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ یہ نوجوانوں کی قیادت میں تبدیلی لانے کی اچھی پہل ہے۔ انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر کی شراکت داری کے ساتھ منعقد ہوئی اس کانفرنس میں سسٹین ایبلٹی اسٹوری ٹیلرز کے پہلے گروپ کو انعام دے کر سرفراز بھی کیا گیا۔ اس موقع پر سسٹین ایبلٹی کرما ایجوکیشن ایوارڈز-2026 کو لانچ کیا گیا۔
اس دوران پدم بھوشن ڈاکٹر انیل پرکاش جوشی، مشہور ماہر ماحولیات پیپل بابا، میگسیسے ایوارڈ یافتہ اور گونج کے بانی انشو گپتا، ریکٹر انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر کے جی سریش، بسلیری انٹرنیشنل کے (سی ای او) اینجلو جارج، وشوکرما اسکلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دیو سوروپ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ورلڈ انوائرنمنٹ ڈے-2025 پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے نوجوانوں کو سسٹین ایبلٹی کا کہانی کار بنانے کے مقصد کے ساتھ ’’وائسز آف ہندوستان‘‘ کی اس مہم کا آغاز کیا تھا۔ یوتھ فار سسٹین ایبلٹی کی توجہ طلباء میں کہانی کے ذریعے ماحولیات کے مسائل کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا فن تیار کرنا ہے۔ اس پہل کو راجستھان حکومت کے جنگلات، ماحولیات اور کلائمیٹ چینج کے ریاستی وزیر سنجے شرما اور راجستھان حکومت کی خواتین اور اطفال ترقیات کی ریاستی وزیر ڈاکٹر منجو باگمار کی مضبوط حمایت حاصل ہے۔
یہ مہم پانچ سابق وائس چانسلروں کی قیادت میں تشکیل دیے گئے ایڈوائزری بورڈ کی نگرانی میں چلائی جاتی ہے۔ اس میں ہری دیو جوشی یونیورسٹی آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، وشوکرما اسکل یونیورسٹی، سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، آئی ایم ٹی یونیورسٹی، ایپکس یونیورسٹی اور کنوڈیا پی جی مہیلا مہاودیالیہ شامل ہیں۔ صنعت کی جانب سے اس پہل کی حمایت بسلیری انٹرنیشنل، یوفلیکس، ٹیٹرا پیک اور راجستھان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں ترون ہندوستان سنگھ کے بانی اور صدر ’’جل پرش‘‘ راجیندر سنگھ بھی موجود رہے۔ ’’وائسز آف ہندوستان‘‘ کے سربراہ راجیو ٹکو نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن