وزیر اعظم مودی آج یوپی کے دورے پر، دہلی-میرٹھ نمو بھارت کاریڈور اور میرٹھ میٹرو کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 22 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اتر پردیش کے میرٹھ دورے پر رہیں گے۔ وہ میرٹھ میں تقریباً 12,930 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ ہندوستان کے پہلے نمو بھارت ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) ک
بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے پروگرام کو اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔


نئی دہلی، 22 فروری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اتر پردیش کے میرٹھ دورے پر رہیں گے۔ وہ میرٹھ میں تقریباً 12,930 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ ہندوستان کے پہلے نمو بھارت ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کے مکمل ہوئے دہلی-میرٹھ کاریڈور کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ساتھ ہی میرٹھ میٹرو سروس کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ معلومات وزیر اعظم کے دفتر نے پروگرام کی گزشتہ شام دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی ایکس ہینڈل پر پروگرام کی اطلاع شیئر کی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم مودی دوپہر تقریباً 12.30 بجے شتابدی نگر نمو بھارت اسٹیشن سے میرٹھ میٹرو اور نمو بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے بعد وہ میرٹھ ساوتھ اسٹیشن تک میٹرو کا سفر کریں گے۔ دوپہر تقریباً ایک بجے وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم 82 کلومیٹر طویل مکمل دہلی-میرٹھ نمو بھارت کاریڈور کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے تحت ہندوستان کی پہلی نمو بھارت آر آر ٹی ایس کے باقی حصوں کا افتتاح کیا جائے گا، جن میں دہلی میں سرائے کالے خاں سے نیو اشوک نگر تک پانچ کلومیٹر اور اتر پردیش میں میرٹھ ساوتھ سے مودی پورم تک 21 کلومیٹر کا حصہ شامل ہے۔ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن رفتار والی نمو بھارت ملک کا پہلا علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ نظام ہے۔

یہ صاحب آباد، غازی آباد، مودی نگر اور میرٹھ جیسے اہم شہری مراکز کو دہلی سے تیز رفتار رابطہ فراہم کرے گی۔ سرائے کالے خاں اسٹیشن ایک اہم ملٹی-موڈل ہب کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جو حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن، دہلی میٹرو کی پنک لائن، ویر حقیقت رائے آئی ایس بی ٹی اور رنگ روڈ سے منسلک ہے۔ اس کے علاوہ میرٹھ کے شتابدی نگر، بیگم پل اور مودی پورم اسٹیشن بھی اس موقع پر شروع کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی میرٹھ ساوتھ سے مودی پورم کے درمیان میرٹھ میٹرو سروس کا بھی افتتاح کریں گے، جو پہلی بار نمو بھارت کے ساتھ ایک ہی انفراسٹرکچر پر چلے گی۔ تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ میرٹھ میٹرو ملک کا سب سے تیز میٹرو نظام ہوگا اور یہ مقررہ اسٹاپس کے ساتھ پورے راستے کو تقریباً 30 منٹ میں مکمل کرے گی۔ نمو بھارت اور میرٹھ میٹرو کا مربوط آپریشن ملک میں شہری اور علاقائی ٹرانسپورٹ کے نئے معیار قائم کرے گا۔ اس سے سڑک ٹریفک میں کمی آئے گی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande