فٹ ویئر جوڑے تیار کر نے میں بھارت دنیا کا دوسرا بڑا پروڈیوسر : کشن ریڈی
حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔مرکزی وزیرکوئلہ وکانکنی جی کشن ریڈی نے گچی باؤلی میں فٹ ویئرڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے 5ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ اور فیکلٹی کومبارکباد دی ۔انھوں نے ملک کی جوتا سازی اورچمڑے کی صنعت
فٹ ویئر جوڑے تیار کر نے میں بھارت دنیا کا دوسرا بڑا پروڈیوسر : کشن ریڈی


حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔مرکزی وزیرکوئلہ وکانکنی جی کشن ریڈی نے گچی باؤلی میں فٹ ویئرڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے 5ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ اور فیکلٹی کومبارکباد دی ۔انھوں نے ملک کی جوتا سازی اورچمڑے کی صنعت میں ان کے اہم کردارکی ستائش کی۔ مرکزی وزیرنے کہا کہ فٹ ویئرڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ مہارتوں کی تعمیر،معیارات کے تعین اورجد ت طرازی کے ذریعہ ملک کی عالمی مسابقت کو بڑھانے میں کلیدی کردارادا کررہا ہے۔ انہوں نے صنعت کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان سالانہ 2.5 ارب سے زائد جوڑے تیار کر کے دنیا کا دوسرا بڑا پروڈیوسربن چکا ہے، جس کی مارکیٹ کا حجم 26 سے 30 ارب ڈالر ہے اور یہ شعبہ تقریباً 45 لاکھ افراد کو روزگارفراہم کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں حالیہ کمی اور برآمدی مراعات نے ہندوستانی فٹ ویئر کو عالمی سطح پر مزیدمسابقتی بنادیا ہے۔ حکومت لوکل ٹو گلوبل برانڈنگ اور روایتی دستکاری کے تحفظ پرزوردے رہی ہے۔ انہوں نے انڈین فٹ ویئراینڈ لیدرڈیولپمنٹ پروگرام کا ذکرکیا، جسے 17,000 کروڑ روپے کے بجٹ سے سپورٹ کیاجارہا ہے تاکہ ٹکنالوجی اورانفراسٹرکچرکوجدیدبنایاجا سکے۔ مرکزی بجٹ 2025 کے تحت اس شعبہ میں مزید 2 سے 5 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande