
نئی دہلی، 22 فروری (ہ س) ہندوستان اور برازیل نے ڈاک کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ وزارت مواصلات نے اسے دونوں ممالک کے درمیان ڈاک خدمات، ڈیجیٹل تبدیلی اور جامع خدمات کی فراہمی میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
مرکزی وزیر مواصلات جیوتیرادتیہ ایم سندھیا اور برازیل کے وزیر مواصلات فریڈیریکو ڈی سیکیرا فلہو نے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے دوران ایم او یو پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
مفاہمت نامے میں بہترین طریقوں کے تبادلے، ڈیجیٹل تبدیلی، عالمی خدمات، صلاحیت کی تعمیر، مشترکہ منصوبے، عالمی ہم آہنگی، اور جنوب جنوب تعاون شامل ہیں۔ ایم او یو ابتدائی طور پر پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ اس میں خودکار تجدید کی دفعات ہوں گی اور اسے دونوں ممالک کے قوانین اور ضوابط کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔
یہ اسٹریٹجک شراکت داری نہ صرف ہندوستان اور برازیل کے پوسٹل نیٹ ورکس کو جدید بنائے گی بلکہ گلوبل ساو¿تھ کے دو بڑے ممالک کے طور پر ان کے درمیان اقتصادی اور سماجی تعلقات کو بھی گہرا کرے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی