
حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔
آندھراپردیش میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے دو سے تین ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت کرنول اور نندی گاما میں37 ڈگری درج کیا گیا۔تاہم ایجنسی اورمضافاتی علاقوں میں رات کے وقت سردی کااثراب بھی برقرارہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی خلیج بنگال میں بننے والاہواکاکم دباؤ اب شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے جنوب مغربی خلیج بنگال اوربحرہند میں داخل ہوگیاہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ہواکے اس کم دباؤکے زیراثر پیرکو ساحلی آندھرااوررائل سیما کے کئی اضلاع میں گرج چمک اوربجلی گرنے کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مشرقی گوداوری کے اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی سے اوسط بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مغربی گوداوری، ایلورو، کرشنا، این ٹی آر، گنٹور، چتور، تروپتی اور انامیا اضلاع میں بعض مقامات پر بجلی گرنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق