کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم
جموں, 22 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ ایک کے دور افتادہ جنگلاتی علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فوج نے چھاترو جنگلات میں دو مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اط
Enco


جموں, 22 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ ایک کے دور افتادہ جنگلاتی علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فوج نے چھاترو جنگلات میں دو مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید گولی باری کا تبادلہ ہوا۔

حکام نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کمک طلب کر لی گئی ہے اور آپریشن جاری ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ برف سے ڈھکے چھاترو کے جنگلاتی علاقے میں گزشتہ ماہ بھی تقریباً نصف درجن جھڑپیں پیش آئی تھیں، جن میں ایک فوجی جوان شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande