چھاترو میں اسنیفر ڈاگ ٹائسن نے زخمی ہونے کے باوجود دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔
جموں, 22 فروری (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے چھاترو کے پاسرکوٹ علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران جرات مندانہ کارروائی میں 2 پیرا اسپیشل فورسز کے اسنیفر ڈاگ ’ٹائسن‘نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی موجودگی کی سب سے پہلے نشاندہی کر کے غیر معمول
Dog


جموں, 22 فروری (ہ س)۔

ضلع کشتواڑ کے چھاترو کے پاسرکوٹ علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران جرات مندانہ کارروائی میں 2 پیرا اسپیشل فورسز کے اسنیفر ڈاگ ’ٹائسن‘نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی موجودگی کی سب سے پہلے نشاندہی کر کے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ٹائسن جوانوں سے آگے بڑھ کر علاقے کی تلاشی لے رہا تھا کہ اسی دوران اسے ٹانگ میں گولی لگی۔ زخمی ہونے کے باوجود اس نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی اور فورسز کو دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد فراہم کی۔حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے کے فوراً بعد ٹائسن کو فضائی راستے سے اعلیٰ طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ فی الحال وہ محفوظ ہے اور زیر علاج رہتے ہوئے تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔سیکورٹی حکام نے ٹائسن کی بہادری، وفاداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بروقت کارروائی نے آپریشن کی پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande