بھوپین بورا بی جے پی میں شامل ہوتے ہی بنے ریاستی ایگزیکٹو ممبر۔
گوہاٹی، 22 فروری (ہ س) آسام پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے کچھ سینئر لیڈروں کو پارٹی کے اہم عہدوں پر مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر دلیپ سائکیا نے اتوار کو باضابطہ طور پر تین لیڈروں کو تنظیمی عہدوں پر مقرر کیا۔ آسام ر
بھوپین بورا بی جے پی میں شامل ہوتے ہی بنے ریاستی ایگزیکٹو ممبر۔


گوہاٹی، 22 فروری (ہ س) آسام پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے کچھ سینئر لیڈروں کو پارٹی کے اہم عہدوں پر مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر دلیپ سائکیا نے اتوار کو باضابطہ طور پر تین لیڈروں کو تنظیمی عہدوں پر مقرر کیا۔

آسام ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر سے جاری کردہ اور پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری دیپلو رنجن شرما کے دستخط والے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے سابق ریاستی صدر بھوپین بورا کو ریاستی ایگزیکٹو کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

اس دوران یوتھ کانگریس کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سنجو بروا کو پارٹی میں شامل ہونے پر بی جے پی کی میڈیا پینلسٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک اور سرکردہ لیڈر شنکر جیوتی بروا کو بھی پارٹی کی میڈیا پینلسٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ لیڈران آج ریاستی بی جے پی صدر دلیپ سائکیا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پارٹی کے اہم عہدوں پر ان کی تقرری ان لیڈروں کے قد کاٹھ کی عکاسی کرتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande