محکمہ آبکاری کی بڑی کارروائی، 18 لاکھ کی غیر قانونی شراب ضبط
دھار، 22 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں غیر قانونی شراب کے خلاف چلائی جا رہی خصوصی مہم کے تحت محکمہ آبکاری نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر دنیش ادینیا کی قیادت میں ٹیم نے ہفتہ کی دیر رات کارروائی کرتے ہوئے غیر قان
آئسر سے شراب ضبط۔


دھار، 22 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں غیر قانونی شراب کے خلاف چلائی جا رہی خصوصی مہم کے تحت محکمہ آبکاری نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر دنیش ادینیا کی قیادت میں ٹیم نے ہفتہ کی دیر رات کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شراب سے بھری ایک آئسر گاڑی کو ضبط کیا۔

مخبر سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر آبکاری عملے نے جیت پورہ-بگڑی ترک روڈ پر واقع جیتل سولیوشن ویئر ہاوس کے احاطے میں چھاپہ مارا۔ یہاں کھڑی آئسر گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں 199 پیٹیاں بیئر بھری ملیں۔ گاڑی سے کل 2388 بلک لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی گئی، جسے فوری طور پر ضبط کر لیا گیا۔ موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں دیوکرن ولد سیتا رام بھوریا، ساکن کھڑکیاں ضلع دھار اور گنیش ولد سنتوش ریسوال، ساکن پیپلگون تحصیل کسراود ضلع کھرگون شامل ہیں۔ دونوں کے خلاف ایم پی ایکسائز ایکٹ 1915 کی دفعہ 34(1) (اے) اور 34(2) کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ضبط کی گئی شراب اور گاڑی کی کل تخمینی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے آنکی گئی ہے۔ محکمہ آبکاری کی اس کارروائی سے غیر قانونی شراب کے تاجروں میں ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ محکمے کی جانب سے ضلع میں مسلسل سخت جانچ اور نگرانی مہم چلائی جا رہی ہے، تاکہ غیر قانونی شراب کی تیاری، نقل و حمل اور فروخت پر موثر روک لگائی جا سکے۔

اس سلسلے میں ایکسائز سب انسپکٹر راج کمار شکلا نے بتایا کہ غیر قانونی شراب کے خلاف محکمے کی کارروائی آگے بھی مسلسل جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ غیر قانونی شراب سے متعلق کسی بھی اطلاع کو فوراً محکمے تک پہنچائیں، تاکہ وقت رہتے سخت کارروائی کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande