ڈرنک اینڈ ڈرائیو کی مہم کے دوران 243 افراد گرفتار
حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ایک خصوصی ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم چلائی جس کے دوران مجموعی طورپر243 افراد کو حراست میں لیا گیا۔سائبر آباد ڈی سی پی ٹریفک (I) رنجن رتن کمار کے مطابق پک
ڈرنک اینڈ ڈرائیو کی مہم کے دوران 243 افراد گرفتار


حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔تلنگانہ کی سائبرآباد ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ایک خصوصی ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم چلائی جس کے دوران مجموعی طورپر243 افراد کو حراست میں لیا گیا۔سائبر آباد ڈی سی پی ٹریفک (I) رنجن رتن کمار کے مطابق پکڑے گئے افراد میں 189 موٹر سائیکل سوار، 13 تھری وہیلرڈرائیور، 40 کارسواراورایک ہیوی وہیکل ڈرائیور شامل ہے۔طبی معائنہ کے دوران 207 افراد کے خون میں الکحل کی مقدار 36 سے 200 ملی گرام کے درمیان پائی گئی جبکہ 24 افراد میں یہ سطح 201 سے 300 ملی گرام اور 12 انتہائی نشہ میں دھت افراد میں 301 سے 550 ملی گرام تک ریکارڈ کی گئی۔ڈی سی پی نے واضح کیا کہ ان تمام ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا ایک سنگین جرم ہے۔اگر کوئی شخص نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے کسی مہلک حادثہ کا سبب بنتا ہے تواس کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 105 (غیر ارادی قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قیداورجرمانہ کی سزاہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق 16 سے 21 فروری کے درمیان عدالتوں نے نشہ میں گاڑی چلانے کے 236 معاملات کا فیصلہ سنایاجس میں9 افراد کوجیل بھیجا گیا،نصف درجن افراد کو سماجی خدمات کے ساتھ جرمانہ اور221 افراد پرصرف جرمانہ عائدکیاگیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande