
حیدرآباد، 22 فروری (ہ س)۔ اے پی کے وائی ایس آر کڑپہ ضلع میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسافروں سے بھری ایک آر ٹی سی بس میں ایک خاتون کے بیگ سے15 تولے سونا اڑالیا گیا۔ متاثرہ خاتون اور پولیس کے مطابق ایک خاتون پرود ٹورسے کوگٹم کے راستے کڈپہ جانے والی بس میں سفرکررہی تھی۔ وہ کملہ پورم سے بس میں سوار ہوئی ۔ جیسے ہی بس پاگنا ندی کے قریب پہنچی، خاتون نے کنڈ کٹرکو دکھانے کے لئے اپنے بیگ سے آدھارکارڈ نکالا۔ اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے انتہائی صفائی کے ساتھ بیگ میں موجود15 تولے سونے کے زیورات غائب کردیئے۔ سوناغائب ہونے کا پتہ چلتے ہی خاتون نے چیخ پکارشروع کردی۔ خاتون کی حالت دیکھ کربس ڈرائیورنے فوری طورپر حاضردماغی کامظاہرہ کیا اور بس کو واپس موڑ کرکملہ پورم پولیس اسٹیشن لےگیا۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کوبس سے نیچے اتارااور ان کے بیگس کی تلاشی لی تاہم سونے کا پتہ نہیں چل سکا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور عوام کومشورہ دیا ہے کہ پرہجوم بسوں میں سفر کے دوران اپنے قیمتی سامان کا خاص خیال رکھیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق