وین تالاب میں گری، معصوم سمیت چار کی موت
کانپور دیہات، 21 فروری (ہ س)۔ ضلع کے شیولی تھانہ علاقہ میں جمعہ کی دیر شام تیرہویں سے لوٹ رہی بے قابو وین تالاب میں پلٹ گئی۔ کار میں سوار ایک ہی کنبے کے 4 لوگوں کی پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں بزرگ میاں بیوی، بیٹی اور دو سال کا نواسہ
تالاب میں گری وین


کانپور دیہات، 21 فروری (ہ س)۔ ضلع کے شیولی تھانہ علاقہ میں جمعہ کی دیر شام تیرہویں سے لوٹ رہی بے قابو وین تالاب میں پلٹ گئی۔ کار میں سوار ایک ہی کنبے کے 4 لوگوں کی پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں بزرگ میاں بیوی، بیٹی اور دو سال کا نواسہ شامل ہیں۔

اوریا میں رہنے والے راج کشور اپنے کنبے کے ساتھ کانپور کے کلیان پور تھانہ علاقہ میں اپنے رشتہ دار کے گھر تیرہویں کے پروگرام میں شامل ہونے آئے تھے۔ پروگرام کے بعد دیر شام واپس اوریا واپس جارہے تھے۔ وین میں 11 لوگ سوار تھے۔ واپسی کے دوران ان کی وین شیولی تھانہ علاقہ کے بیری سوائی میں بے قابو ہو کر ایک تالاب میں گر گئی اور پانی میں ڈوبنے لگی۔ وہاں سے گزر رہے گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے غوطہ خوروں اور گاوں والوں کی مدد سے لوگوں کو تالاب سے باہر نکالا۔ سبھی کو فوری طور پر سی ایچ سی بھیجا، جہاں ڈاکٹروں نے راج کشور، ان کی اہلیہ اسنیہ لتا اگنی ہوتری (55)، بیٹی ہمانشو اگنی ہوتری (30) زوجہ انکر اگنی ہوتری، دو سالہ نواسے شیو اگنی ہوتری کو مردہ قرار دے دیا۔ دیگر زخمیوں کرتیکا اگنی ہوتری (30)، سدھا واجپئی (45)، وانی اگنی ہوتری (3)، کانہا (4) اور سدھانشو اگنی ہوتری (24) کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کانپور کے ہیلٹ اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

ضلع کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شردھا نریندر پانڈے نے بتایا کہ شیولی پولیس کو ایک وین کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، پولیس نے فوری طور پر اس میں پھنسے سبھی لوگوں کو باہر نکلوا کر علاج کے لیے اسپتال بھجوایا۔ جہاں چار لوگوں کی موت کی ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے۔ دیگر لوگوں کا علاج جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande