رمضان: اخوت، ہمدردی اور اصلاحِ معاشرہ کا مہینہ
رحمت انصاری نے تمام برادران اسلام کو دی مبارکبادنئی دہلی،21فروری(ہ س)۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عالمِ اسلام میں روحانی فضا قائم ہو گئی ہے اور ہر طرف عبادت، تقویٰ اور نیکیوں کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ اس بابرکت مہینے کے آغاز پر سماجی شخصیت رحمت
رمضان: اخوت، ہمدردی اور اصلاحِ معاشرہ کا مہینہ


رحمت انصاری نے تمام برادران اسلام کو دی مبارکبادنئی دہلی،21فروری(ہ س)۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عالمِ اسلام میں روحانی فضا قائم ہو گئی ہے اور ہر طرف عبادت، تقویٰ اور نیکیوں کا ماحول نظر آ رہا ہے۔ اس بابرکت مہینے کے آغاز پر سماجی شخصیت رحمت انصاری نے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ انسان کو صبر، تقویٰ اور اللہ سے مضبوط تعلق قائم کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ محض بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ نفس کی اصلاح، کردار سازی اور اللہ کی رضا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ رمضان میں قرآنِ مجید کی تلاوت، نمازِ تراویح، ذکر و اذکار اور صدقہ و خیرات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے تاکہ انسان اپنی روحانی زندگی کو سنوار سکے۔

رحمت انصاری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں اخوت، محبت اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور معاشرے میں ہمدردی اور تعاون کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ روزہ انسان کے اندر تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اسے برائیوں سے دور رہنے کا عملی سبق دیتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بیجا مصروفیات سے بچ کر عبادت، دعا اور خدمتِ خلق میں وقت صرف کریں، کیونکہ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے۔ اگر ہم اس مہینے کی قدر کریں اور نیک اعمال میں اضافہ کریں تو یقیناً یہ بابرکت مہینہ ہماری زندگیوں میں روحانی انقلاب لا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande