دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ پر یوتھ کانگریس کا احتجاج۔ کے ٹی راما راو کی مذمت
حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر یوتھ کانگریس کے احتجاج پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے وقار کے خلاف قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمس ملک
دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ پر یوتھ کانگریس کا احتجاج۔ کے ٹی راما راو کی مذمت


حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر یوتھ کانگریس کے احتجاج پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے وقار کے خلاف قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمس ملک کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے ہوتے ہیں اور ایسے پلیٹ فارمس کو سیاسی ڈرامہ بازی کے لئے استعمال کرنا ہندوستان کے بین الاقوامی تشخص کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے لیکن احتجاج کے لئے وقت اور جگہ کا درست انتخاب ضروری ہے اور ایک عالمی سمٹ اس کے لئے ہرگز مناسب جگہ نہیں ہے۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ جب یوتھ کانگریس کے کارکن باہر احتجاج کر رہے تھے تواسی وقت ان کی اپنی پارٹی کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ کے ٹی آر نے اسے کانگریس کا دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے طنز کیا کہ ایک طرف راہل گاندھی اس سمٹ کی مخالفت کر رہے ہیں تو دوسری طرف ریونت ریڈی نہ صرف وہاں شریک ہوئے بلکہ مرکزی حکومت کے فیصلوں کی تعریفوں کے پل بھی باندھ دیے۔ریونت ریڈی نے اے آئی کی وجہ سے روزگار کے خاتمہ کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ری اسکلنگ کے ذریعہ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مرکز اور ریاست کے اشتراک سے ایک اے آئی وار روم بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande