
کانپور، 21 فروری (ہ س)۔ اترپردیش میں کانپور ضلع کے قدوائی نگر تھانہ علاقہ کے تحت سنجے نگر میں ایک پارک کے قریب نالے میں ایک نوجوان کی لاش ملی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے لاش کی شناخت کر کے لواحقین کو اطلاع دی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) دیپیندر ناتھ چودھری نے ہفتہ کو بتایا کہ پولیس کو پارک کے قریب نالے میں ایک شخص کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت نوبستہ تھانہ علاقہ کے اے بلاک کے رہنے والے وشوناتھ سنگھ (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ وشوناتھ ایک شادی میں شرکت کے لیے سنجے نگر آیا تھا۔ جائے وقوعہ پر موجود شادی کے مہمانوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ انتہائی نشے میں تھا اور تقریب کے دوران کئی بار زمین پر گرا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ نشہ کی وجہ سے حادثاتی موت معلوم ہوتا ہے تاہم ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد