اداکارہ ممی چکرورتی کے خلاف پروگرام کے منتطم نے پولیس میں شکایت درج کرائی
کولکاتا، 21 فروری (ہ س)۔ بنگاوں میں پروگرام کے منتظم تنے شاستری نے ہفتہ کو بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی کے خلاف باضابطہ پولیس شکایت درج کرواتے ہوئے تنازعہ کونیا موڑ دے دیا ہے۔ اس نے پہلے اداکارہ کو وہ 20 لاکھ ر
WB-Mimi-Chakraborty-Actress-Complaint-


کولکاتا، 21 فروری (ہ س)۔ بنگاوں میں پروگرام کے منتظم تنے شاستری نے ہفتہ کو بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی کے خلاف باضابطہ پولیس شکایت درج کرواتے ہوئے تنازعہ کونیا موڑ دے دیا ہے۔ اس نے پہلے اداکارہ کو وہ 20 لاکھ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج چکے ہیں۔

تنے شاستری، جنہیں حال ہی میں اداکارہ کی طرف سے دائر کیے گئے ہراسانی کے مقدمے میں 14 دن کی عدالتی حراست میں رہنا پڑا، اب وہ عوامی معافی اور 2.65 لاکھ روپے کی پرفارمنس فیس کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اداکارہ کے ”جھوٹے“ الزامات سے ان کی شبیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بنگاو¿ں پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کروائی گئی ہے ۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تنے شاستری نے کہا کہ ممی چکرورتی ہمارے کلب میں پرفارم کرنے آئی تھیں اور 2.65 لاکھ روپے لیا تھا۔ وہ مقررہ وقت پرا سٹیج پر نہیں آئیں، اس لیے میں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی شکایت سے میری شبیہ خراب ہوئی ہے۔ انہیں عوامی طور پر معافی مانگنی ہوگی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر جا کر تحریری شکایت دے چکے ہیں۔ شاستری کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کو اسٹیج پر کسی قسم کی بدسلوکی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ان کے جھوٹے مقدمے کی وجہ سے مجھے 14 دن عدالتی تحویل میں گزارنے پڑے۔ انہوں نے عدالت اور حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کو تنے شاستری نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھیج کر 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممی چکرورتی نے بلا وجہ مجھے بدنام کیا ہے۔ اگر معافی یا ادائیگی نہ کی گئی تو دو سے تین دن کے اندر عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

پچھلے مہینے، ممی چکرورتی شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک تقریب میں فائنل پرفارمر کے طور پر پہنچی تھیں۔ اداکارہ نے الزام لگایا کہ تقریب کے منتظم نے اجازت نہ ہونے کی وجہ سے آدھی رات کے بعد ان کی پیش کش درمیان میں رکوا دی اور انہیں اسٹیج سے ہٹا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس میں ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔

شاستری نے جوابی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھاکہ اداکارہ طے وقت پر تقریب گاہ نہیں پہنچیں اور ان کی کسی قسم کی ہراسانی نہیں ہوئی ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس ان کے گھر پہنچی ، جہاں ان پر مبینہ طور پر پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا۔ شاستری اور ان کے دو ساتھیوں کو بعد میں ہراساں کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ 11 فروری کو ضمانت پر رہا ہو گئے۔

اب پروگرام کے منتظم کے ذریعہ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کے ساتھ تنازعہ اب ایک نئے قانونی مرحلے میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے اس نئی پیش رفت پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande