سیہورا میں پتھراو کے بعد حالات معمول پر، چپے چپے پر پولیس تعینات
سیہورا میں پتھراو کے بعد حالات معمول پر، چپے چپے پر پولیس تعینات جبل پور، 21 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے سیہورا میں ہفتہ کو واقعہ کے تیسرے دن حالات معمول پر آگئے ہیں۔ جمعرات کی رات مندر کی آرتی اور نماز کے دوران دو فریقین کے درمیا
سیہورا میں پتھراو کے بعد حالات معمول پر، چپے چپے پر پولیس تعینات


سیہورا میں پتھراو کے بعد حالات معمول پر، چپے چپے پر پولیس تعینات

جبل پور، 21 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے سیہورا میں ہفتہ کو واقعہ کے تیسرے دن حالات معمول پر آگئے ہیں۔ جمعرات کی رات مندر کی آرتی اور نماز کے دوران دو فریقین کے درمیان ہونے والے تنازعہ کے بعد پتھراو سے علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ واقعہ کے دوسرے دن بھی ماحول حساس رہا۔ پتھراو میں شامل ملزمان کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کے دوران ہندو تنظیموں کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی، جسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو ہلکی طاقت کا استعمال کر کے بھیڑ کو کھدیڑنا پڑا۔ اس دوران جمعہ کی شام کچھ وقت کے لیے علاقے میں دوبارہ کشیدہ ماحول پیدا ہو گیا۔

اس واقعے کا اثر عام زندگی پر بھی پڑا۔ پرائمری اور مڈل اسکولوں میں امتحان کا پہلا پرچہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو خوف کے ماحول میں اسکول پہنچ کر امتحان دینا پڑا۔ سرپرستوں میں بھی سیکورٹی کو لے کر تشویش کا ماحول دیکھا گیا۔

صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوریہ کانت شرما خود موقع پر موجود رہے اور مسلسل پولیس فورس کو ہدایات دیتے رہے۔ حساس علاقوں میں اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے اور چپے چپے پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی سمیت اعلیٰ افسران مسلسل علاقے کا دورہ کر کے حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

وہیں، پتھراو کے واقعے کے تیسرے دن ہفتہ کی صبح سیہورا میں صورتحال معمول پر آتی نظر آئی۔ لوگ اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے گھروں سے نکلنے لگے اور صبح تک تقریباً آدھا بازار کھل چکا تھا۔ پولیس انتظامیہ نے شہریوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande