وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچران پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت 2 لاکھ سے زیادہ متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کیا
پٹنہ، 21 فروری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 01 انے مارگ واقع سنکلپ ہال میںایگریکلچر ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت سال 2025 میں ہوئی زبر دست بارش سے پیدا ہوئے سیلاب اور مونتھا طوفان کے سبب ہوئے فصل نقصان کے لیے 2لاکھ سے زیاد کسانوں کو 100 کروڑ سے ز
وزیر اعلیٰ نے ایگریکلچر ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت 2 لاکھ سے زیادہ متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کیا


پٹنہ، 21 فروری(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 01 انے مارگ واقع سنکلپ ہال میںایگریکلچر ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت سال 2025 میں ہوئی زبر دست بارش سے پیدا ہوئے سیلاب اور مونتھا طوفان کے سبب ہوئے فصل نقصان کے لیے 2لاکھ سے زیاد کسانوں کو 100 کروڑ سے زیادہ کی رقم ڈی بی ٹی کے توسط سے ریمورٹ دبا کر منتقل کیا ۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسان اس رقم کو مستقبل کی فصلوں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ زرعی ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت سیلاب سے متاثرہ تمام کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت سیلاب سے متاثرہ تمام کسانوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم کسانوں کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ریاستی خزانے پر پہلا حق سیلاب زدگان کا ہے۔غور طلب ہے کہ 2025 میں سیلاب اور موتھا طوفان نے ریاست کے 13 اضلاع: بیگوسرائے، بھوجپور، دربھنگہ، گیاجی، کیمور، کشن گنج، مدھے پورہ، مدھوبنی، مظفر پور، مشرقی چمپارن، شیوہر، سیتا مڑھی اور سپول میں میں فصلوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ ان اضلاع کے 53 بلاک اور 493 پنچایتوں کے کسان متاثر ہوئے تھے۔ اس کے لیے ایگریکلچر ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت متاثرہ کسانوں کو فصل معاوضہ گرانٹ فراہم کی جارہی ہے۔ محکمہ زراعت نے تمام متاثرہ اضلاع میں کسانوں سے آن لائن درخواستیں حاصل کیں، اور ان درخواستوں کی تصدیق اضلاع سے کی گئی۔ آج2لاکھ 2ہزار کسانوں کو 113 کروڑ 16لاکھ روپے راست طور پر ان کے بنک کھاتوں میں منتقل کیے گئے۔پروگرام کے دوران محکمہ زراعت کے پرنسپل سکریٹری جناب نرمدیشور لال نے وزیر اعلیٰ کو سبز پودا پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، وزیر زراعت رام کرپال یادو، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، محکمہ زراعت کے پرنسپل سکریٹری نرمدیشور لال، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر سوربھ سمن یادو اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande