سابق ایم ایل اے کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے دو نوجوان گرفتار، ایک فرار
کانپور، 21 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے بٹھور تھانہ علاقے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ایم ایل اے منیندر شکلا کی گاڑی پر کل دیر رات بائیک پر سوار نوجوانوں نےپتھراؤ کیا۔ اس سے ان کی گاڑی کی پچھلی کھڑکی ٹوٹ گئی۔ پولیس نے جائے وقو
TWO-YOUTHS-ARRESTED-FOR-ATTACK


کانپور، 21 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش میں کانپور ضلع کے بٹھور تھانہ علاقے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق ایم ایل اے منیندر شکلا کی گاڑی پر کل دیر رات بائیک پر سوار نوجوانوں نےپتھراؤ کیا۔ اس سے ان کی گاڑی کی پچھلی کھڑکی ٹوٹ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ویسٹ) ایس ایم قاسم عابدی نے ہفتہ کو بتایا کہ بٹھور کے سابق ایس پی ایم ایل اے منیندر شکلا جمعہ کی رات دیر گئے شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ٹریفک جام میں پھنسے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں سے ان کی کہا سنی ہوگئی ۔ اسی دوران ایک شخص نے ان کی گاڑی پر پتھراو¿ کیا جس سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، ایم ایل اے کی گاڑی کو ٹریفک جام سے باہر نکلوایاتھانے لے جاکر ان سے تحریری شکایت لی۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا اور فوٹیج کی بنیاد پر حملہ آوروں میں سے دو کو گرفتار کر لیا۔ دونوں نوجوان بٹھور تھانہ علاقہ کے رہنے والے امبر دیکشت اور رشبھ یادو ہیں۔ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ دونوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande