ڈرپ پائپ لائن فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ
ڈرپ پائپ لائن فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع جوگولامبا گدوال کے آئجامنڈل میں ہفتہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں قائم ڈرپ پائپ لائن بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعہ میں فیکٹری
ڈرپ پائپ لائن فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ


ڈرپ پائپ لائن فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ

حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع جوگولامبا گدوال کے آئجامنڈل میں ہفتہ کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں قائم ڈرپ پائپ لائن بنانے والی ایک فیکٹری میں اچانک خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعہ میں فیکٹری کے اندر موجود بڑی مقدار میں تیار ڈرپ پائپ اورخام مال جل کر خاکستر ہو گئے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیا۔ جیسے ہی آگ فیکٹری کی حدود سے باہر نکلنے لگی، قریبی دیہاتیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ریسکیو سروسس کو دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔

فائربریگیڈ نے تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بڑے پیمانہ پر مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande