’آپ‘تمام اسمبلی حلقوں میں’ دہلی بے حال‘ سنواد کے ذریعے ریکھا گپتا حکومت کے جھوٹ اور فرضی واڑہ کو بے نقاب کرے گی:سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 21فروری(ہ س)۔عام آدمی پارٹی دہلی کی تمام اسمبلیوں میں دہلی بے حال سنواد کا انعقاد کر کے بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت کے جھوٹ اور دھوکہ دہی کو عوام کے سامنے لائے گی۔ اس دوران عوام کے بیچ حکومت کے ایک سالہ دور کی ناکامیوں پر مشتمل دہلی بے ح
’آپ‘تمام اسمبلی حلقوں میں’ دہلی بے حال‘ سنواد کے ذریعے ریکھا گپتا حکومت کے جھوٹ اور فرضی واڑہ کو بے نقاب کرے گی:سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 21فروری(ہ س)۔عام آدمی پارٹی دہلی کی تمام اسمبلیوں میں دہلی بے حال سنواد کا انعقاد کر کے بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت کے جھوٹ اور دھوکہ دہی کو عوام کے سامنے لائے گی۔ اس دوران عوام کے بیچ حکومت کے ایک سالہ دور کی ناکامیوں پر مشتمل دہلی بے حال رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا آغاز سنیچر سے ہو رہا ہے۔ سنیچر کو 70 اسمبلی حلقوں کے 2696 پولنگ بوتھوں پر آپ کے رہنما عوامی میٹنگیں کریں گے اور بی جے پی حکومت کے وعدوں کی تکمیل سے متعلق سوال کریں گے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ریکھا گپتا حکومت کا ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران پارٹی نے عوام کے ساتھ مل کر حکومت کے جھوٹ، فراڈ اور فرضی واڑہ کو بار بار بے نقاب کیا اور سوشل میڈیا پر اجاگر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جدوجہد کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سنیچر سے دہلی کے تقریباً 2696 محلّوں (پولنگ اسٹیشن مقامات) پر دہلی بے حال سنواد منعقد کیا جائے گا۔ اگلے ایک ماہ تک روزانہ ہر اسمبلی میں کسی نہ کسی محلے میں یہ پروگرام ہوگا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ان اجلاسوں کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کریں۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی حکومت نے سب سے بڑا وعدہ دہلی کی نصف آبادی یعنی خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دینے کا کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے 8 مارچ 2025 تک پہلی قسط دینے کی گارنٹی دی تھی، مگر آج تک ایک بھی خاتون کو یہ رقم نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سرکاری صحت خدمات کا نظام متاثر ہوا ہے۔ آپ حکومت کے دوران سرکاری اسپتالوں، محلہ کلینکوں اور ڈسپنسریوں میں ٹیسٹ، ڈاکٹر کی صلاح اور ادویات مفت دستیاب تھیں، لیکن اب مکمل دوائیں نہیں مل رہیں۔ محلہ کلینکوں اور ڈسپنسریوں کا نام بدل کر آروگیہ مندر رکھا گیا، مگر سہولیات میں کمی آئی ہے۔آلودگی کے مسئلے پر بھی عوام سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ AQI کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کر کے آلودگی کو کم دکھانے کی کوشش کی گئی۔ اسٹیشنوں کے اطراف پانی کا چھڑکاو کر کے ڈیٹا میں رد و بدل کیا گیا، جبکہ عوام زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور رہے۔انہوں نے کہا کہ ہولی اور دیوالی پر مفت سلنڈر دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ ایک لاکھ کے قریب کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے ہٹا دیا گیا۔ بس مارشلوں کو مستقل کرنے کا وعدہ بھی ادھورا ہے۔ بزرگوں اور بیواوں کی پنشن روکی گئی، تقریباً 8 لاکھ راشن کارڈ منسوخ کر دیے گئے۔سیور، پانی کی سپلائی اور سڑکوں کی حالت پر بھی عوام سے رائے لی جائے گی۔ کئی علاقوں میں سیور اوور فلو، گندے پانی کی سپلائی اور خستہ حال سڑکوں کی شکایات عام ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande