بین الاقوامی یوم مادری زبان پر ممتا بنرجی کا پیغام، تمام زبانوں کو یکساں احترام دینے کا عزم
کولکاتا، 21 فروری (ہ س)۔ بین الاقوامی یوم مادری زبان کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے دنیا بھر کی تمام زبانوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زبان ک
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی


کولکاتا، 21 فروری (ہ س)۔ بین الاقوامی یوم مادری زبان کے موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے دنیا بھر کی تمام زبانوں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زبان کے تمام شہیدوں اور زبان کی تحریک کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ممتا بنرجی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ صرف رابندر ناتھ، نذر الاسلام، سوکانت اور جیونانند کی بنگلہ زبان کا ہی نہیں، بلکہ دنیا کی ہر زبان کا یکساں طور پر احترام کرتی ہیں۔ انہوں نے اسے فخر کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی مدت کار میں ہندی، سنتھالی، کرکھ، کڑمالی، نیپالی، اردو، راجبنشی، کامتاپوری، پنجابی اور تیلگو جیسی زبانوں کو سرکاری منظوری دی گئی ہے۔ ساتھ ہی سادری زبان کی ترقی کے لیے بھی کوششیں کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہندی اکادمی، راجبنشی زبان کی اکادمی، کامتاپوری زبان کی اکادمی اور سنتھالی اکادمی قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یقینی بنانے کی بات کہی کہ ریاست کا ہر زبان بولنے والا شخص اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کر سکے۔

اپنے پیغام کے آخر میں ممتا بنرجی نے ایک بار پھر عزم دہرایا کہ کسی بھی زبان پر اگر حملہ ہوتا ہے، تو سب مل کر اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام زبانیں یکساں طور پر قابل احترام ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande