جموں میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکار کو گاڑی نے ٹکر ماری
جموں میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکار کو گاڑی نے ٹکر ماری جموں، 21 فروری (ہ س)۔ جموں کے میراں صاحب علاقے میں ناکہ ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس اہلکار سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار سوئفٹ کار نے چیکنگ پر مامور کانس
جموں میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکار کو گاڑی نے ٹکر ماری


جموں میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکار کو گاڑی نے ٹکر ماری

جموں، 21 فروری (ہ س)۔ جموں کے میراں صاحب علاقے میں ناکہ ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس اہلکار سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار سوئفٹ کار نے چیکنگ پر مامور کانسٹیبل کو ٹکر مار دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت ہرنام سنگھ ولد جنک سنگھ سکنہ ہندر ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ معمول کی ناکہ چیکنگ انجام دے رہے تھے کہ اچانک ایک کار نے انہیں اپنی زد میں لے لیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں حالت نازک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کمانڈ اسپتال ادھمپور ریفر کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے واقعے کی نسبت سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande