شولاپور کارپوریشن میں بی جے پی کی اکثریت مستحکم
شولاپور کارپوریشن میں بی جے پی کی اکثریت مستحکمشولاپور، 21 فروری (ہ س)۔ شولاپور میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل میں بی جے پی نے تعداد کے لحاظ سے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 16 رکنی کمیٹی میں 14 نمائندے منتخب کروا لیے، جب کہ شیوسینا اور
POLITICS-MAHA-SOLAPUR-MUNICIPA


شولاپور کارپوریشن میں بی جے پی کی اکثریت مستحکمشولاپور، 21 فروری (ہ س)۔ شولاپور میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل میں بی جے پی نے تعداد کے لحاظ سے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 16 رکنی کمیٹی میں 14 نمائندے منتخب کروا لیے، جب کہ شیوسینا اور ایم آئی ایم کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔کارپوریشن کی عام نشست یَشونت راؤ چوہان سبھاگھر میں منعقد ہوئی جہاں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کا اہم ایجنڈا منظور کیا گیا۔ ایوان کے لیڈر نریندر کالے نے اجلاس میں ناموں کا اعلان کیا اور منتخب اراکین کی فہرست پیش کی۔اجلاس کے بعد نریندر کالے نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کی کارروائی جلد شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کے پاس تجویز بھیج کر ضابطہ جاتی مراحل طے کیے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande