تلنگانہ کے بانسواڑہ میں معمولی جھگڑا فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل، صورتحال قابو میں
تلنگانہ کے بانسواڑہ میں معمولی جھگڑا فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل، صورتحال قابو میں حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ میں ایک معمولی بات پرشروع ہونے والا تنازعہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق،ایک ر
تلنگانہ کے بانسواڑہ میں معمولی جھگڑا فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل، صورتحال قابو میں


تلنگانہ کے بانسواڑہ میں معمولی جھگڑا فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل، صورتحال قابو میں

حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ میں ایک معمولی بات پرشروع ہونے والا تنازعہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں تبدیل ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق،ایک ریلائنس مارٹ شاپنگ مال میں موسیقی بجانے کے معاملے پر ایک نوجوان کی جانب سے اعتراض کیا گیا، جس کے بعد حالات کشیدہ ہوئے اور بات بڑھتے بڑھتے دو گروہوں کے درمیان تصادم تک جا پہنچی۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو منتشر کیا۔

تاہم واقعے کے بعد بڑی تعداد میں افراد پولیس اسٹیشن کے اطراف جمع ہو گئے، جس سے علاقے میں تناؤ کی کیفیت دیکھی گئی۔کشیدگی کے دوران قصبے میں چند چھوٹی دکانوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی ہے اورعلاقے میں سخت نگرانی جاری ہے۔ پولیس اور انتظامی حکام کے مطابق فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande