مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں بس اور وین کی ٹکر، 5 افراد کی موت، 6 شدید زخمی
مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں بس اور وین کی ٹکر، 5 افراد کی موت، 6 شدید زخمی بھنڈ، 21 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں قومی شاہراہ-719 پر گوہد تھانہ علاقہ کے گاوں چھینمکا کے پاس ہفتہ کی علی الصبح تیز رفتار بس اور ایکو وین کی آمنے سامنے کی ٹکر
حادثے کے بعد کی تصویر


ادثے کے بعد بس اور وین کی تصویر


مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں بس اور وین کی ٹکر، 5 افراد کی موت، 6 شدید زخمی

بھنڈ، 21 فروری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں قومی شاہراہ-719 پر گوہد تھانہ علاقہ کے گاوں چھینمکا کے پاس ہفتہ کی علی الصبح تیز رفتار بس اور ایکو وین کی آمنے سامنے کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ چھ دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، ایک تیز رفتار بس بھنڈ میں بارات چھوڑ کر واپس گوالیار کی طرف جا رہی تھی۔ اسی دوران بھنڈ-گوالیار ہائی وے پر چھینمکا گاوں کے پاس ہفتہ کی علی الصبح 4 بجے سامنے سے آ رہی وین سے بس کی ٹکر ہو گئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ وین کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار لوگ اندر ہی پھنس گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گوہد چوراہہ پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت و بچاو کا کام شروع کیا۔ حادثے میں وین میں سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ سات لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پولیس نے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی، لیکن راستے میں ہی ایک نے دم توڑ دیا۔ باقی چھ زخمیوں کو ایمبولینس سے گوہد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گوالیار ریفر کر دیا گیا۔ جیا روگیہ اسپتال میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

گوہد تھانہ انچارج منیش دھاکڑ نے بتایا کہ تمام مہلوکین کی شناخت ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں پردیپ پرجاپتی ولد رام پرکاش، اس کا بھانجہ اتل شیوہرے ساکن پھوپ، جگدیش بھدوریا ساکن سیوڑا، گاوں اکوڑا، آنند بھدوریا، ولد مکیش بھدوریا ساکن پرسونا گاوں اور وین ڈرائیور بھرت تیواری ساکن اٹالی گاوں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، کیتو (10) ولد سنتوش ساکن گاوں مورولی، سنتوش (37) ولد کلیان ساکن گاوں مورولی، میوا رام (61) ولد بابو رام ساکن دھار کا پورا گوہد، رام لکھن (59) ولد بھاگیرتھ ساکن میہگاوں، میرا زوجہ سریندر (61) ساکن بھنڈ اور سکھویر ولد شری (50) ساکن کلیان پورہ بھنڈ زخمی ہوئے ہیں، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

تھانہ انچارج نے بتایا کہ پولیس اہل خانہ کا پتہ لگانے کے لیے دستاویزات اور گاڑی نمبر کی بنیاد پر جانچ کر رہی ہے۔ جس جگہ حادثہ ہوا، وہاں اندھا موڑ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ دونوں گاڑیاں تیز رفتار میں ہوں۔ مہلوکین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں اور حادثے کی جانچ جاری ہے۔ دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔

بھنڈ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) است یادو نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوراً ضلع اسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے تشویشناک معاملوں کو گوالیار ریفر کیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوہد اسپتال بھیجا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande