مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام پنا میں سلسلہ کے تحت ادبی اور شعری نشست 22 فروری کو
بھوپال، 21 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، پنا کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد 22 فروری 2026 کو دوپہر 2.00 بجے مہارانی لکشمی بائی ہائی اسکول، پنا میں ضلع کوآرڈینیٹر سریش سور
شعری نشست کا خاکہ


بھوپال، 21 فروری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، پنا کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد 22 فروری 2026 کو دوپہر 2.00 بجے مہارانی لکشمی بائی ہائی اسکول، پنا میں ضلع کوآرڈینیٹر سریش سوربھ کے تعاون سے کیا جائے گا۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے کا اگلا پروگرام 22 فروری کو پنا میں منعقد ہورہا ہے جس میں پنا ضلع کے ماتحت آنے والے سبھی گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے سینئر شعرا و ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔

پنا ضلع کے کوآرڈینیٹر سریش سوربھ نے بتایا کہ منعقدہ پروگرام میں سلسلہ کے تحت دوپہر 2:00 بجے شعری و ادبی نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جو شعراء اور ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں خصوصی مقرر کے طور پر لکشمی ناراین چنتک کا نام شامل ہے اور مقامی شعراء و ادبا میں محمد صادق قریشی ’صادق‘، سید فرحان وافی، جگدیش کشواہا پربودھ، رام کشور ضمیر، اشوِنی چترویدی، پیوش مشرا، مکیش کمار پانڈے چندن، جے دیپ سنگھ سرس، آشیش پانڈے، رگھوویر تیواری یوگی، اشوک مشرا، رام نیواس ساتھی، دیپالی پانڈے دیا اور پوجا ترپاٹھی کے نام شامل ہیں۔

سلسلہ ادبی و شعری نشست کی نظامت کے فرائض سریش سوربھ انجام دیں گے۔

ڈاکٹر نصرت مہدی نے پنا کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande