
جموں, 21 فروری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز لوک بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شانت منو کو ریاستی الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف دلایا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے شانت منو کی آئینی عہدے پر تقرری کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری حکم نامے میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر شانت منو کو ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔
حکم نامے کے مطابق شانت منو کی تقرری پانچ برس کی مدت کے لیے یا 70 سال کی عمر تک،مؤثر رہے گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری اس تاریخ سے نافذ العمل ہوگی جب وہ اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر