
امپھال (منی پور)، 21 فروری (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو امپھال ویسٹ ضلع میں مہم چلا کر کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے سی پی (پی ایس سی) کے ایک کیڈر کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت چانمبم ہینبا سنگھ عرف لانچینبا (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ امپھال ویسٹ ضلع کے اروئسینبا منگ ہیدین، لین نمبر-10 کا رہائشی ہے۔ اسے لانفیل تھانے کے تحت تیرا لوکرم لیراک علاقے سے پکڑا گیا۔
سیکورٹی ایجنسیوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں اور سرگرمیوں کے سلسلے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن