بلدیاتی انتخابات سے دو دن قبل سماج دشمن عناصر پر ضلع بدر کی کارروائی
پلامو، 21 فروری (ہ س)۔ بلدیاتی انتخابات پرامن اور خوف سے پاک ماحول میں کرانے کے مقصد سے نو سماج دشمن عناصر پر ضلع بدر کی کارروائی کی گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ چین پور تھانہ علاقہ سے چار مجرم شامل ہیں۔ ضلع کی ایس پی ریشما رمیشن نے ہفتہ کو پریس ریل
ایس پی کی فائل فوٹو


پلامو، 21 فروری (ہ س)۔ بلدیاتی انتخابات پرامن اور خوف سے پاک ماحول میں کرانے کے مقصد سے نو سماج دشمن عناصر پر ضلع بدر کی کارروائی کی گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ چین پور تھانہ علاقہ سے چار مجرم شامل ہیں۔

ضلع کی ایس پی ریشما رمیشن نے ہفتہ کو پریس ریلیز جاری کر کے بتایا کہ متعلقہ مجرموں پر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مجرمانہ مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ان کی سرگرمیوں سے امن عامہ اور انتخابی عمل متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ان کی مجرمانہ تاریخ، پولیس سے موصولہ رپورٹ اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ سبھی کو رام نومی تک ضلع سے باہر رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ضلع بدر کیے گئے مجرموں میں چین پور کے گردا کے آصف احمد عرف راجا خان، شاہ پور کے اشفاق خان، شاہ پور وارث نگر کے حسنین انصاری، شاہ پور کے ہی فرحان قریشی عرف بھولو شامل ہیں۔

وہیں، میدنی نگر ٹاون تھانہ علاقہ کے کمہار ٹولی کے چندن کمار چندرونشی، کاندو محلہ کے نتیش کمار شرما عرف راہل شرما، پانکی تھانہ کے چاپی کلا کے دیپک کمار بھوئیاں، اسی تھانہ علاقہ کے کھپر مندا کے کش کمار یادو اور ستبروا پوچی کے گلشن کمار وشوکرما شامل ہیں۔

ادھر، پلامو پولیس بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہتھیاروں کی تصدیق بھی کر رہی تھی۔ اس تصدیق کے دوران، 69 لوگوں کے خلاف الگ الگ معاملوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ جن لوگوں پر مقدمات ہیں، ان کے ہتھیار تھانے میں جمع کرائے جا رہے ہیں۔ پلامو میں کئی لوگ جن کے خلاف مقدمات درج ہیں، انہیں اپنے ہتھیار تھانے میں جمع کر دینے ہیں۔ پلامو میں تقریباً 1200 ہتھیار کے لائسنس یافتہ ہیں۔ کچھ لوگوں نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کو مستثنیٰ رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande