اداکارہ جیا پردا نے بی جے پی کی حمایت یافتہ میئر کی امیدوار کے حق میں میدینی نگر میں روڈ شو کیا
پلامو، 21 فروری (ہ س)۔پلامو ضلع کے میدینی نگر میں میونسپل انتخابات کے تعلق سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ایم پی جیا پردا نے ہفتہ کو بی جے پی کی حمایت یافتہ میئر کی امیدوار ارونا شنکر کے حق میں ایک عظیم الشان روڈ شو کیا
JH-ACTRESS-JAYA-PRADA-ROADSHOW-BJP-MAYOR-CANDIDAT


پلامو، 21 فروری (ہ س)۔پلامو ضلع کے میدینی نگر میں میونسپل انتخابات کے تعلق سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ایم پی جیا پردا نے ہفتہ کو بی جے پی کی حمایت یافتہ میئر کی امیدوار ارونا شنکر کے حق میں ایک عظیم الشان روڈ شو کیا۔ اس دوران شہر بھر میں جوش و خروش کا ماحول نظر آیا جس میں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روڈ شو چین پور کے علاقے سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف بڑے چوک-چوراہوں سے گزرا۔ کھلی گاڑی میں سوار جیا پردا نے لوگوں کا استقبال کیا اور ووٹروں سے ارونا شنکر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ راستے میں پارٹی کارکنوں اور حامیوں نے ان کا پرجوش انداز میں پھولوں کے ہار اور نعروں سے استقبال کیا۔

روڈ شو کے دوران جیا پردا نے کہا کہ کسی بھی شہر کی مجموعی ترقی کے لیے مضبوط اور قابل قیادت ضروری ہے۔ ارونا شنکر کو عوامی خدمت کے لیے ایک وقف اور فعال امیدوار قرار دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ وہ میدینی نگر کو صاف، محفوظ اور جدید شہر بنانے کے لیے مو¿ثر طریقے سے کام کریں گی۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ ترقی اور اچھی حکمرانی کے لیے ارونا شنکر کی حمایت کریں۔

روڈ شو کے بعد شیواجی میدان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جیا پردا نے کہا کہ عوام کا جوش و خروش اور حمایت صاف ظاہر کرتی ہے کہ 23فروری کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں ارونا شنکر کو زبردست حمایت حاصل ہوگی۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ 27 فروری کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ارونا شنکر بھاری اکثریت سے جیتیں گی۔

انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ ایسے امیدوار کو منتخب کریں جو شہر کے مسائل، منصوبوں اور ضروریات سے پوری طرح آگاہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار قیادت ہی شہر میں زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو تیز کر سکتی ہے۔

اس موقع پر بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر اور عوامی نمائندے موجود تھے۔ ان میں جے شری گپتا، مینا گپتا، ضلع صدر امت تیواری، الیکشن انچارج بھانو پرتاپ شاہی، ایم ایل اے آلوک کمار چورسیا، پانکی ایم ایل اے ڈاکٹر کشواہا ششی بھوشن مہتا، سابق ایم ایل اے پشپا دیوی، ریاستی جنرل سکریٹری منوج سنگھ، سینئر بی جے پی لیڈر شیام نارائن دوبے اور بیبھاکر پانڈے سمیت دیگر کارکنان شامل تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande