نامپلی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم مادری زبان کا انعقاد
نامپلی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم مادری زبان کا انعقادحیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے ایک روزہ کانفرنس کا اہتمام نامپلی گورنمنٹ ڈگری کالج کے شعبہ اردور کے ذریعہ کیا گیا جس کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسرچندرا م
گورنمنٹ ڈگری کالج ، نامپلی۔ میں عالمی یوم مادری زبان کا انعقاد


نامپلی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم مادری زبان کا انعقادحیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے ایک روزہ کانفرنس کا اہتمام نامپلی گورنمنٹ ڈگری کالج کے شعبہ اردور کے ذریعہ کیا گیا جس کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسرچندرا مکھرجی نے فرمائی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اردو بہت ہی شیریں اور دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے۔ پروفیسر سید فضل اللہ مکرم ، صدرشعبہ اردو، یونیورسٹی آف حیدرآباد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے طالبات کوکہا کہ حالیہ برسوں میں زبانوں کامنظرنامہ بہت تیزی سے بدل رہا ہے جس کی وجہ بڑھتی ہوئی ہجرت اور تیزرفتار تکنیکی ترقی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ایک سے زائد زبانیں جاننے والوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے مادری زبان کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے ماں، مادرِوطن اور مادری زبان کی خدمت کا پیغام دیا۔ ڈ اکٹرمحمد قطب الدین ابو شجاع ممتاز ماہرنفسیات امریکہ نے بھی عصر حاضر میں انسان کی ذہنی الجھنوں اوراس کے حل پر پرلطف و انتہائی معلوماتی گفتگو کی اور کونسلنگ سیشن میں طالبات کے مختلف سوالات کے حوصلہ افزاجواب دیئے۔ آپ نے مادری زبان کے حوالہ سے گفتگو کرتےہوئے اقبال اور غالب کی شاعری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ احمد ارشد حسین نے آن لائن روزگار کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ یوم مادری زبان کے حوالے سے ڈاکٹرعظمت اللہ کی دوسری تصنیف ”آزادی کے بعد جدید دکنی نثرکاارتقا“ کی رسم اجرا بدست پروفیسرسید فضل اللہ مکرم عمل میں آئی۔ پرنسپل صاحبہ ، ڈاکٹر قطب الدین کے علاوہ کالج کے اساتذہ بھی اس موقع پر شریک رہے۔ ڈاکٹرعظمت اللہ نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا، ڈاکٹررضوانہ بیگم نے بحسن وخوبی نظامت کے فراٸض انجام دیئے۔ کالج کے اساتذہ نے مہمانوں کی شالپوشی کی اورانکی خدمت میں گلدستہ پیش کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande