700کروڑمالیتی سرکاری اراضی پر سے غیرمجازقبضے برخواست،حیڈرا کی کاروائی
حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ حیدرآباد کے آئی ٹی کوریڈور کے قلب میں واقع کونڈا پورمیں تقریباً7 ایکڑاراضی کوجوکہ کالونی کی عوامی ضروریات اورسہولیات کے لئے مختص تھی، لینڈ مافیاکے قبضہ سے آزاد کروالیا گیا ہے۔ راجاراجیشوری کالونی کے مکینوں نے حیدرآباد ڈیز
700کروڑمالیتی سرکاری اراضی پر سے غیرمجازقبضے برخواست،حیڈرا کی کاروائی


حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ حیدرآباد کے آئی ٹی کوریڈور کے قلب میں واقع کونڈا پورمیں تقریباً7 ایکڑاراضی کوجوکہ کالونی کی عوامی ضروریات اورسہولیات کے لئے مختص تھی، لینڈ مافیاکے قبضہ سے آزاد کروالیا گیا ہے۔ راجاراجیشوری کالونی کے مکینوں نے حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی (حیڈرا)حکام کو شکایت کی تھی کہ اس قیمتی زمین پرغیرقانونی طور پر قبضہ کر کے عمارتیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔کالونی کے مکینوں کی شکایت پر حیدراکے اعلیٰ حکام نے فوری تحقیقات کا حکم دیا جس میں یہ ثابت ہوا کہ اراضی پر غیرمجاز قبضہ کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اوپن مارکٹ میں اس اراضی کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 700 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ برسوں سے زیرالتوا اس سنگین مسئلہ پر حیدراکی فوری کارروائی نے لینڈ مافیا میں کھلبلی مچا دی۔ آپریشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی اور بھاری مشنری کے ذریعہ غیر قانونی قبضوں کو منہدم کر دیا گیا۔اراضی کی واپسی پر راجا راجیشوری کالونی کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور حکومت و حیدراحکام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے عوامی مفاد کی اراضی کو بااثر افراد کے قبضہ سے چھڑا کر قانون کی بالادستی قائم کی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande