جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
جموں, 21 فروری (ہ س)۔ جموں میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت نوآباد پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 20 اور 21 فروری کی درمیانی شب
جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔


جموں, 21 فروری (ہ س)۔

جموں میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت نوآباد پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 20 اور 21 فروری کی درمیانی شب پولیس اسٹیشن نوآباد کی ٹیم نے اولڈ یونیورسٹی کیمپس روڈ، کینال روڈ جموں کے قریب مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے ناکہ قائم کیا تھا۔

اسی دوران تَوی بند کی جانب سے آنے والے ایک شخص نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس کو شک ہوا اور اسے تعاقب کے بعد قابو میں کر لیا گیا۔تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد ہوا۔ گرفتار شخص کی شناخت یاور فیاض ولد فیاض احمد ایتو سکنہ ڈیلگام واٹرگام، ضلع اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 32/2026 درج کرتے ہوئے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande