تلنگانہ کے پریشان حال کسانوں نے 1200 کلو ٹماٹر مفت تقسیم کیا
حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ٹماٹر پیدا کرنے والے کسانوں کی حالت زار انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ مارکٹ میں ٹماٹرکاکوئی خریدارنہ ہونے اوراقل ترین امدادی قیمت بھی نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کا صبر جواب دے گیا۔ اپنی محنت کی ک
تلنگانہ کے پریشان حال کسانوں نے 1200 کلو ٹماٹر مفت تقسیم کیا


حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ٹماٹر پیدا کرنے والے کسانوں کی حالت زار انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ مارکٹ میں ٹماٹرکاکوئی خریدارنہ ہونے اوراقل ترین امدادی قیمت بھی نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کا صبر جواب دے گیا۔ اپنی محنت کی کمائی کو کوڑیوں کے مول بکتادیکھ کر کسانوں نے ایک انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پوری ٹرالی بھر کر ٹماٹر صارفین میں مفت تقسیم کردیئے۔ یہ واقعہ محبوب آباد ضلع کے علاقہ کوتہ گوڑہ میں ہفتہ وار بازار کے دوران پیش آیا۔ گڈور منڈل کے گاؤں بھوپتی پیٹ سے تعلق رکھنے والے کسانوں ساریا، موہن اور سریندر نے اپنی پیداوارفروخت کرنے کے لئے لائی تھی تاہم مارکٹ میں ٹماٹر کی قیمت گر کر 2 روپے فی کلو سے بھی کم ہو گئی جس سے کسانوں کو اپنی لاگت نکالنا تو دور، ٹرانسپورٹ کا خرچہ اٹھانا بھی ناممکن ہو گیا۔انتہائی مایوسی کے عالم میں کسانوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ ٹماٹر واپس گھر لے جانے یا سڑک پرپھینکنے کے بجائے لوگوں میں مفت بانٹ دیں گے۔ انہوں نے تقریباً 1200کلوگرام(ایک ٹرالی لوڈ) ٹماٹرمفت تقسیم کرنا شروع کر دیا جس کے بعد بازار میں موجود افرادکا ہجوم امڈ پڑااورلوگ تھیلوں اورکپڑوں میں ٹماٹربھرکرلے جانے لگے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک وقت وہ تھا جب ٹماٹرکی قیمت سنچری (100 روپے) پار کر گئی تھی لیکن اب قیمتیں زمین پر آ گری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرض لے کر خون پسینہ ایک کر کے فصل اگائی تھی مگر اب بازار کی بے رخی نے انہیں سڑک پرلاکھڑاکیاہے۔ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹ لے اورمتاثرہ کسانوں کومناسب معاوضہ فراہم کر کے انہیں خودکشی جیسے انتہائی اقدامات سے بچائے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande