
وجے واڑہ کی یونیورسٹی میں سائبر سیکورٹی اور ڈیجیٹل فارنسک لیب کا قیامحیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ اے پی کے وجے واڑہ کی وی آرسدھارتھ یونیورسٹی میں سائبرسیکیورٹی اورڈیجیٹل فارنسک لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد جرائم کی تحقیقات میں جدید تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔کسی بھی جرم کی صورت میں شواہد کا حصول انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ انہی ثبوتوں کی بنیاد پر مجرموں تک رسائی ممکن ہوتی ہے اور موجودہ دور میں ڈیجیٹل فارنسک اس عمل میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔یہ ٹکنالوجی جائے واقعہ سے ملنے والے الکٹرانک آلات جیسے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر گیجٹس سے انتہائی حساس اور اہم ڈیٹا نکالنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔وی آر سدھارتھ یونیورسٹی میں قائم کردہ یہ لیب جدید ترین آلات سے لیس ہے جو پولیس اور متاثرہ افراد کو ڈیجیٹل شواہد اکٹھا کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گی۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق