
سرینگر، 21 فروری (ہ س): ۔سرینگر کے ڈاگ پورہ علاقے میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سات اہلکار زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ احمد نگر میں عمر ہیر، ڈگ پورہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بی پی بنکر گاڑی کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے گاڑی سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گری۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت ناگیندر سنگھ (36)، اجیت کمار رام (36)، راج کشور رائے (40)، امت کمار یادو (38)، راجدھان رام (55)، منکر کمار (40) اور نیرج کمار (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir