رشوت مانگنے والا اہلکار اے سی بی کے شکنجے میں
رشوت مانگنے والا اہلکار اے سی بی کے شکنجے میںلاتور ، 21 فروری (ہ س)۔ محکمہ آبپاشی نمبر 1 میں تعینات کلرک شنکر رمیش کراڈ (41) کو انسدادِ بدعنوانی محکمہ کی ٹیم نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شکایت گزار سے 5 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا۔ کارروائی
Crime-Maha-Clerk-Bribe


رشوت مانگنے والا اہلکار اے سی بی کے شکنجے میںلاتور ، 21 فروری (ہ س)۔ محکمہ آبپاشی نمبر 1 میں تعینات کلرک شنکر رمیش کراڈ (41) کو انسدادِ بدعنوانی محکمہ کی ٹیم نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شکایت گزار سے 5 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران اس نے رقم کو افسر تک پہنچانے کا حوالہ دیا، تاہم جال بچھائے بیٹھی ٹیم نے فوری طور پر اسے پکڑ کر رقم برآمد کر لی۔شکایت کے مطابق ماتروچھایا بوائز ہوسٹل، ہاکے نگر کے 28 سالہ نوجوان نے محکمہ کی کھیل سرگرمیوں کے سلسلے میں 17 جنوری 2026 تا 19 جنوری 2026 ملازمین کی رہائش کا انتظام کیا تھا جس کی مد میں 35 ہزار 860 روپے کا بل واجب الادا تھا۔ ادائیگی کے لیے بار بار دفتر جانے کے باوجود چیک جاری نہیں کیا گیا اور 18 فروری 2026 کو صبح 11 بجے ملاقات کے دوران ملزم نے 7 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔انسدادِ بدعنوانی محکمہ نے شکایت کی تصدیق کی تو پنچوں کے روبرو 5 ہزار روپے رشوت مانگنے کی بات ثابت ہو گئی۔ منصوبے کے مطابق رقم دیتے ہی اسے حراست میں لے لیا گیا۔ تلاشی میں ایک موبائل فون ملا ہے جس کی جانچ جاری ہے جبکہ رہائش گاہ کی تلاشی کی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ویویکانند چوک پولیس اسٹیشن میں اس معاملے پر انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع ہے۔ پوری کارروائی پولیس نائب ادھکشک سنتوش دھنسنگ برگے کی نگرانی میں انجام دی گئی اور مزید تفتیش پولیس انسپکٹر وشال بہاتترے کے سپرد کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande