بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان کاماریڈی میں تصادم،
حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں اُس وقت سیاسی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان شدید تصادم پیش آیا۔ واقعے کے دوران بی جے پی کارکنوں پر کانگریس کے ایک سینئر قائد کی گا
بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کا کاماریڈی میں تصادم،


حیدرآباد، 21 فروری (ہ س)۔

تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں اُس وقت سیاسی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان شدید تصادم پیش آیا۔ واقعے کے دوران بی جے پی کارکنوں پر کانگریس کے ایک سینئر قائد کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، یہ کشیدگی اُس وقت شروع ہوئی جب سابق سرپنچ اور کانگریس رہنما گیری ریڈی مہندر ریڈی، بی جے پی کاماریڈی کے ایم ایل اے وینکٹا رمنّا ریڈی کے کیمپ آفس کے قریب پہنچے اورایم ایل اے ڈاؤن ڈاؤن کے نعرے لگائے۔ موقع پر موجود پولیس نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مہندرریڈی کوحراست میں لے لیا۔ اس کے بعد بی جے پی اورکانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ الزام ہے کہ اس دوران بی جے پی کارکنوں نے کانگریس قائد مہندرریڈی کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کی مداخلت کے دوران کارکنوں اورپولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی، جس سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔بعد ازاں پولیس نے موقع پر موجود ہجوم کو منتشر کر دیا۔ فی الحال علاقے میں حالات قابو میں بتائے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس واقعے کی مکمل جانچ میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande