تاریخی دھارور قلعہ محفوظ بنانے کا فیصلہ، ریاست نے 11 کروڑ روپے کی رقم کو دی انتظامی منظوری
تاریخی دھارور قلعہ محفوظ بنانے کا فیصلہ، ریاست نے 11 کروڑ روپے کی رقم کو دی انتظامی منظوریبیڑ ، 21 فروری (ہ س)۔ تاریخی اہمیت کے حامل دھارور قلعے کی خستہ حالت کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اس کی دیکھ بھال اور مرمت کیلئے 11 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے ک
CULTURE MAHA DHARUR-FORT


تاریخی دھارور قلعہ محفوظ بنانے کا فیصلہ، ریاست نے 11 کروڑ روپے کی رقم کو دی انتظامی منظوریبیڑ ، 21 فروری (ہ س)۔ تاریخی اہمیت کے حامل دھارور قلعے کی خستہ حالت کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اس کی دیکھ بھال اور مرمت کیلئے 11 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سیاحت و ثقافتی امور نے 20 فروری 2026 کو سرکاری حکم جاری کیا۔ڈائریکٹر، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، ممبئی کی جانب سے پیش کی گئی تجویز میں واضح کیا گیا تھا کہ دھارور قلعہ ریاستی محفوظ یادگار ہے اور اس کی حفاظتی مرمت فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ اسی بنیاد پر حکومت نے مالی وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔منصوبے کے نفاذ کیلئے ڈائریکٹر، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر کو نگران افسر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ادائیگیوں کی منظوری اور دستخط کے اختیارات بھی انہی کو سونپے گئے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مرمتی کام کی تکمیل سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو نئی تحریک ملے گی۔مقامی آبادی اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے حلقے کافی عرصے سے قلعے کی گرتی ہوئی دیواروں اور ٹوٹ پھوٹ پر آواز اٹھا رہے تھے۔ کئی برسوں سے جاری اس کی خستہ حالت کے بعد اب منظور شدہ فنڈ کے ذریعے قلعے کی بحالی ممکن ہو سکے گی، جسے عوام نے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ہندوستھان سماچار------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande