
شور پر قابو پانے کیلئے لاتور پولیس کی مہم، ناکابندی کے دوران 61 دو پہیہ گاڑیوں کے سائلنسر ضبطلاتور، 21 فروری (ہ س)۔ ٹریفک کے دوران بلند و ناگوار آوازوں اور عوامی صحت کو لاحق خطرات کے باعث لاتور ضلع پولیس نے شہر میں پٹاخے جیسی آواز نکالنے والے (موڈیفائیڈ) سائلنسر والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی۔ یہ مہم سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امول تامبے کے احکامات پر، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منگیش چوہان اور ڈویژنل پولیس آفیسر لاتور شہر سمیرسنگھ سالوے کی نگرانی میں چلائی گئی۔اس مہم کے تحت ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن، شیواجی نگر پولیس اسٹیشن اور ویویکانند چوک کی ٹیموں نے مرکزی شاہراہوں، اہم چوراہوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ جانچ کے دوران 61 موٹر سائیکلوں پر کارروائی کی گئی اور ان کے موڈیفائیڈ سائلنسر ضبط کر لیے گئے۔ موٹر وہیکل ایکٹ کے مطابق قصوروار گاڑی مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ہزاروں کی رقم وصول کی گئی۔متعدد مرتبہ تنبیہ کے باوجود بعض افراد کی جانب سے دانستہ قانون شکنی کے پیشِ نظر پولیس نے تقریباً 1,50,000 روپیے مالیت کے ضبط شدہ سائلنسر کو سڑک پر قطار میں رکھ کر ان پر رولر چلا دیا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ اس کارروائی سے شہر میں پیغام گیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور صوتی آلودگی کم کرنے کی سمت میں عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی غیرقانونی موڈیفکیشن اور شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ کسی بھی گاڑی میں غیرقانونی ردوبدل کر کے تیز آواز پیدا کرنا قانوناً جرم ہے، اس لیے عوام سے ضابطوں کی پابندی کی اپیل کی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے