وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈی بی ٹی کے ذریعے سیلاب متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 113 کروڑ روپے منتقل کیے
پٹنہ، 21 فروری (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کے روززرعی ان پٹ سبسڈی اسکیم 2025 میں سیلاب اور طوفان کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے لیے 2لاکھ سے زیادہ متاثرہ کسانوں کو 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی قم ڈی بی ٹی کے ذریعہ سے ریمورٹ دبا
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈی بی ٹی کے ذریعے سیلاب متاثرہ کسانوں کے کھاتوں میں 113 کروڑ روپے منتقل کیے


پٹنہ، 21 فروری (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کے روززرعی ان پٹ سبسڈی اسکیم 2025 میں سیلاب اور طوفان کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے لیے 2لاکھ سے زیادہ متاثرہ کسانوں کو 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی قم ڈی بی ٹی کے ذریعہ سے ریمورٹ دبا کر منتقل کیا۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسان اس رقم کو اپنی آنے والی فصلوں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ ریاستی حکومت سیلاب سے متاثرہ تمام کسانوں کو زرعی ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت امداد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم کسانوں کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ریاستی خزانے پر پہلا حق سیلاب زدگان کا ہے۔سال2025 میں موسلا دھار بارش ، سیلاب اور موتھا طوفان سے ریاست کے 13 اضلاع بیگوسرائے، بھوجپور ، دربھنگہ ، گیاجی، کیمور، کشن گنج، مدھے پورہ، مدھوبنی، مظفر پور، مشرقی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، اور سپول میں فصلوں کو کافی نقصان پہنچاتھا۔ان اضلاع کے 53 بلاک اور 493 پنچایتوں کے کسان متاثر ہوئے۔ زرعی ان پٹ سبسڈی اسکیم کے تحت متاثرہ کسانوں کو فصل معاوضہ گرانٹ فراہم کی جارہی ہے۔ محکمہ زراعت نے تمام متاثرہ اضلاع میں کسانوں سے آن لائن درخواستیں وصول کیں اور ان کی تصدیق اضلاع نے کی۔ آج2 لاکھ 2ہزار کسانوں کو 113 کروڑ 16 لاکھ روپے سیدھنے ان کے بینک کھاتے میں منتقل کئے جارہےہیں۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، وزیر زراعت رام کرپال یادو اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande