بی جے وائی ایم نے جموں میں کانگریس کے خلاف احتجاج کیا۔
جموں, 21 فروری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے کارکنان نے ہفتہ کے روز جموں میں کانگریس کے یوتھ ونگ کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران کیے گئے ’شرٹ لیس احتجاج‘ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جموں و کشمیر بی جے وائ
Protest


جموں, 21 فروری (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے کارکنان نے ہفتہ کے روز جموں میں کانگریس کے یوتھ ونگ کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران کیے گئے ’شرٹ لیس احتجاج‘ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

جموں و کشمیر بی جے وائی ایم کے صدر ارون پربھات کی قیادت میں درجنوں مظاہرین کچی چھاؤنی چوک میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے کانگریس کے خلاف نعرے بازی کی اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کا پتلا نذرِ آتش کیا۔ انہوں نے راہل گاندھی سے ملک کے ’وقار، عزت اور ساکھ کو ٹھیس پہنچانے‘ پر عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) کے کچھ کارکنان نے نئی دہلی میں اے آئی امپیکٹ سمٹ کے ایک نمائشی ہال میں ’شرٹ لیس احتجاج‘ کیا تھا۔ مظاہرین نے حکومت اور بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف نعرے درج ٹی شرٹس اٹھا رکھی تھیں۔ بعد ازاں سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔

اطلاعات کے مطابق آئی وائی سی کے چار رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا اور اس واقعے کے سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔بی جے وائی ایم کے صدر ارون پربھات نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کارکنان نے عالمی سطح کے معززین کی موجودگی میں اے آئی سمٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کی، جس سے ملک کے 140 کروڑ عوام کے وقار کو ٹھیس پہنچی۔ انہوں نے راہل گاندھی پر قومی اور بین الاقوامی فورمز پر ملک کی توہین کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ ایسی حرکات ناقابلِ قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے اور بی جے پی اس معاملے کو قوم کی عزت پر حملہ تصور کرتی ہے۔مظاہرے کے باعث کچھ دیر کے لیے مرکزی سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande