
ایودھیا، 21 فروری (ہ س)۔ہندوستان کے دورے پر آئے گیانا کے نائب صدر ڈاکٹر بھرت جگدیو ہفتہ کو ایودھیا پہنچے اور شری رام جنم بھومی پر رام للا کا درشن کیا اور پوجا کی۔
درشن کے بعد، انہوں نے تیرتھ کشیتر کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے ساتھ شری رام جنم بھومی کمپلیکس کا دورہ کیا اور مندر کی تعمیر کی شان و شوکت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے تعمیرخوبصورتی اور عظمت کو دیکھا اور اس کی تعریف کی ۔ جنرل سکریٹری نے انہیں طویل جدوجہد، تحریک، عدالتی کارروائی اور تعمیرات کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم کیں۔
ہندوستانی نژاد ڈاکٹر جگ دیو کے آباو¿ اجداد کا تعلق ایودھیا سے متصل امیٹھی ضلع کے گاوں پورے ٹھاکورین سے ہے ۔ نائب صدر ڈاکٹر بھرت جگدیو اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں بھی شرکت کی۔ درشن اور پوجا کے بعد ان کا قافلہ رام مندر کمپلیکس سے مہارشی والمیکی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا، جہاں سے وہ گیانا واپس چلے گئے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد